ہر سال 8 مارچ کو منائے جانے والے ’’ بین الاقو امی یوم خواتین ‘‘ کے موقع پر صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر میں ہندوستان کے تمام خواتین کو نیک خواہشات اور دلی مبارک باد
پیش کرتا ہوں نیز ملک کی تعمیر و ترقی میں انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اس کے لئے میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں ۔
ہمارے ملک میں خواتین کو ہمیشہ عزت و احترام سے دیکھا گیا ہے ۔
ہمارے پورے معاشرے میں خواتین کے تحفظ و سلامتی کو ایک فرض سمجھا جاتا ہے